کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے سجاد ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 24 سالہ عباس جبکہ زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک، دو زخمی

ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جمشید کوارٹر پولیس نے جہانگیر روڈ کٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک اور ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر 45 سالہ شاہنواز بھی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے سر پر گولی لگی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ہلاک پولیس کے ایک ڈاکو پولیس نے کے مطابق کو ہلاک

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا