رحیم یار خان میں تجاوزات آپریشن کے دوران پیرا فورس کی کارروائی میں 5 دکاندار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
رحیم یار خان:
نیلام گھر مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 5 دکاندار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر شیخ زیدہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پیرا فورس کی آمد پر متعدد دکاندار اپنی دکانوں کے شیڈ اکھاڑنے کے لیے چھتوں پر موجود تھے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس دوران اہلکاروں نے دکانوں کی چھتوں پر موجود ملازمین کو نظر انداز کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی گئی۔
مزید پڑھیںرحیم یار خان، خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل، پولیس نے 2 روز میں ملزمان گرفتار کر لیے
رحیم یار خان میں تجاوزات آپریشن کے دوران پیرا فورس کی کارروائی میں 5 دکاندار زخمی
شاہدین کے مطابق ملازمین نے نیچے اترنے کے لیے مہلت بھی طلب کی تاہم کارروائی نہ روکی گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمی دکانداروں کو طبی امداد کے لیے شیخ زیدہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ دکانداروں نے پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آپریشن کے دوران رحیم یار خان پیرا فورس
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔