پشاور میں 20 ہزار روپے کے موبائل فون کیلیے نوجوان کو قتل کردیا جبکہ ملزمان چھاپے کیلیے جاتے وقت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پشتخرہ کے علاقے شہید آباد میں صرف 20 ہزار روپے کے موبائل فون کی خاطر ایک ماں کا جوان بیٹا بے دردی سے قتل کیے جانے کا واقعہ جہاں پورے شہر کو سوگ میں مبتلا کر گیا۔

وہیں کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی بروقت، مؤثر اور ٹیکنالوجی پر مبنی کارروائیوں نے خونی راہزنی کے اس کیس کو انجام تک پہنچا دیا۔

پولیس کے مطابق 2 جنوری 2026 کو شہید آباد نزد فوجی اسٹینڈ نوجوان شاہ زیب کو گھر کے قریب ڈکیتوں نے یرغمال بنایا۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول کے والد مرتضیٰ ولد عبد الحمید کی مدعیت میں تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پشاور: ریگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

پشاور 9 مئی واقعات؛ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

واقعے کا سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی نگرانی میں ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ افتخار احمد اور تفتیشی ٹیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

جدید ٹیکنالوجی، ٹیکنیکل شواہد اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے نتیجے میں پولیس نے واردات میں ملوث دونوں ملزمان سعید اللہ عرف ڈائناسور اور شاہ زیب عرف گوپھی کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش خونی راہزنی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

گرفتار ملزمان کو آج شہید آباد کے علاقے میں موقع نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی، تاہم پولیس کے زیر حراست دونوں ملزمان گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ایس پی کینٹ عبد اللہ احسان نے ایکسپریس کو بتایا کہ  ہلاک ہونے والے ملزمان ہی وہی ڈکیت تھے جنہوں نے 2 جنوری کو خونی راہزنی کے دوران نوجوان شاہ زیب کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ملوث ایس پی

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک