Express News:
2026-07-24@03:31:45 GMT

کراچی میں پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک، دو زخمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

 شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے سجاد ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

گڈاپ پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت 24 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، نقدی ،  شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک، دو زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا جمشید کوارٹر پولیس نے جہانگیر روڈ کٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر 45 سالہ شاہ نواز بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو کے سر پر گولی لگی تھی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اس کی فوری طور پر شناخت بھی نہیں ہو سکی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا