کراچی: 60 تولے سونے کی چوری کا ملزم گھر میں بچپن سے آنے والا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں 60 تولے سونے اور 6 لاکھ نقدی کی چوری کا مرکزی ملزم گھر میں بچپن سے آنے والا نکلا۔
کراچی میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، گھر میں بچپن سے آنے والا شخص 60 تولا سونا چوری میں ملوث پایا گیا۔
نارتھ ناظم آباد میں عمرے پر گئے خاندان کے گھر 60 تولے سونا اور 6 لاکھ چوری کی واردات کا کیس پولیس نے 24 گھنٹے میں حل کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل ڈاکٹر انعم تجمل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا۔
مقدمے میں متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ عمرے پر گیا ہوا تھا، واپس آیا تو گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے، گھر سے 60 تولے سونا اور نقدی رقم غائب تھی۔
متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ایک شخص فیصل کو حراست میں لیا، جو ملزم نکلا، ملزم فیصل پلمبر کے کام کے لیے گھر پر آتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ 2 مرتبہ میں وردات انجام دی، چوری کا سامان دوست کے گھر میں موجود ہیں۔
پولیس نے ملزم کے بتائے ہوئےگھر سے تمام سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان نے چوری کے پیسے سے ایک موٹر سائیکل بھی لی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔