Jang News:
2026-07-24@03:57:11 GMT

جاوید بٹ قتل کیس: امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

جاوید بٹ قتل کیس: امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں امیر فتح کی عبوری ضمانت 22 جنوری تک منظور کر لی۔

جسٹس امجد رفیق نے ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس کو 22 جنوری تک گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے سوال کیا کہ ملزم امیر فتح کہاں ہے؟

امیر فتح کے وکیل نے کہا کہ ملزم عدالت کے اطراف میں ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

جاوید بٹ کو گزشتہ سال کینال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ میرے لیے کیا حکم ہے میں باہر چلا جاؤں؟ وہاں جا کر حاضری لگوائیں؟ 

وکیل عابد ساقی نے کہا کہ میں تو اپنا قانونی حق استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ میں کیسے مان لوں کہ ملزم کو کسی نے روکا ہوا ہے؟

وکیل عابد ساقی نے کہا کہ لاہور کورٹ روم میں صحافی کھڑے ہیں ان سے پوچھیں باہر کتنی پولیس لگی ہے۔

جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ ایس پی سیکیورٹی ملزم کو کورٹ روم میں لے کر آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جسٹس امجد رفیق نے نے کہا کہ جاوید بٹ امیر فتح

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا