Express News:
2026-07-24@01:53:29 GMT

پنجاب میں عمرہ تحائف کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت عمرہ تحائف کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہریوں کو عمرے کے تبرکات کا لالچ دے کر نقدی اور زیورات ہتھیانے والا نوسرباز پکڑا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت ٹریس، گرفتاری ممکن بنائی گئی۔

جدید مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ٹریکنگ سے شہریوں کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم قانون کے شکنجے میں آیا۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فراڈ اور جعلسازوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سیف سٹی کا مؤثر کردار ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ میں کامیاب ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف سٹی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری