data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-01-6
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس پر قومی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔نیشنل سرٹ کے مطابق سائبر مجرم جعلی کالز، فیک لنکس، ون ٹائم پاس ورڈز (او ٹی پی) اور کیو آر کوڈز کے ذریعے صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر قبضہ کر رہے ہیں۔نیشنل سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا دائرہ صرف عام صارفین تک محدود نہیں بلکہ کاروباری اور دفتری واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی شدید خطرے میں ہیں۔سائبر حملہ آور خود کو واٹس ایپ سپورٹ، ٹیلی کام کمپنیوں کے اہلکار یا صارف کے جاننے والے ظاہر کرکے دھوکہ دیتے ہیں اور حساس معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہائی جیک ہونے کے بعد حملہ آور صارف کی شناخت استعمال کرتے ہوئے فراڈ، جعلی پیغامات اور پیسے بٹورنے جیسے جرائم انجام دے رہے ہیں۔مشکوک لاگ آؤٹ، انجان لنکڈ ڈیوائسزاوربغیر مانگے او ٹی پی موصول ہونا اکاؤنٹ ہائی جیک ہونے کی نمایاں علامات ہیں۔قومی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ کا کوڈ، پن یا کیوآرکوڈ کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔ نیشنل سرٹ نے اکاؤنٹ کے تحفظ کیلئے ٹواسٹیپ ویریفکیشن اورریکوری ای میل کو لازمی قرار دیا ہے۔متاثرہ صارفین کو فوری طور پرواٹس ایپ ری انسٹال کرکے اپنا نمبردوبارہ ویریفائی کرنے اورمشکوک سرگرمی فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف