پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس ہائی جیکنگ کے واقعات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، جس پر قومی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل سرٹ کے مطابق سائبر کرائم کرنے والے جعلی کالز، فیک لنکس، ون ٹائم پاس ورڈز (OTP) اور کیو آر کوڈز کے ذریعے صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ حملے صرف عام صارفین تک محدود نہیں بلکہ کاروباری اور دفتری واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی شدید خطرے میں ہیں۔
سائبر حملہ آور خود کو واٹس ایپ سپورٹ، ٹیلی کام کمپنی یا صارف کے جاننے والے کے طور پر ظاہر کر کے حساس معلومات حاصل کرتے ہیں، جس کے بعد وہ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے فراڈ، جعلی پیغامات اور پیسے بٹورنے جیسے جرائم انجام دیتے ہیں۔
نیشنل سرٹ کے مطابق مشکوک لاگ آؤٹ، انجان ڈیوائسز پر اکاؤنٹ کا لاگ ان ہونا اور بغیر مانگے OTP موصول ہونا اکاؤنٹ ہائی جیک ہونے کی واضح علامات ہیں۔
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنا واٹس ایپ کوڈ، PIN یا QR کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، ٹو اسٹپ ویریفکیشن اور ریکوری ای میل لازمی فعال کریں اور مشکوک سرگرمی دیکھنے پر فوری رپورٹ کریں۔ متاثرہ صارفین کو واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرکے اپنا نمبر دوبارہ ویریفائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ اکاؤنٹس
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔