کراچی میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے، منگل کو گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا رہا  جس کی وجہ سے گیس صارفین نے ایس ایس جی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، لانڈھی، بلدیہ سائیٹ اورنگی ٹاون لیاقت آباد پی آئی بی کالونی جہانگیر روڈ بفرزون نارتھ کراچی کیماڑی لیاری، لانڈھی ،سعود آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، پی ای سی ایچ ایس، گلشن معمار، کورنگی،  ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سرجانی ٹائون، شاہ فیصل کالونی، گڈاپ، کاٹھور، لائنز ایریا، سٹی ریلوے کیمپ، سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں گیس کی بندش رہی، تاہم شہر میں شدید قلت کے باوجود ایس ایس جی سی  کی جانب سے شہر میں صورتحال بہتر ہونے کا دعوٰی کیا گیا،۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے دعوے کے مطابق گیس کی فراہمی کی موجودہ صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کو فیلڈز سے 15ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرنا شروع ہوگئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق ادارے کے فرنچائز علاقوں کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی، گزشتہ روز دو گیس فیلڈز سے 45ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت ایس ایس جی سی کو 30ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر میں گیس بحران کی وجہ سے رات کے اوقات کے ساتھ اب دن میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے، ایس ایس جی سی کی  شہر میں اربوں روپے خرچ کر کے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں ہے۔

 متاثرہ شہریوں نے حکومت سے ایس ایس جی سی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو اپنے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے جس کے سبب  ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی ہے۔

 ایس ایس جی سی کے صارفین کے مطابق کراچی میں پہلے ہی رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے لیکن اب دن کے اوقات میں بھی گیس کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے۔ گیس کی بندش سے گھریلو خواتین، پکوان ہاؤس، دودھ فروشوں، مٹھائی اور کنفیکشنری بنانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

 متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے تاکہ صارفین قدرتی گیس کے بجائے ایل پی جی کے استعمال کی جانب راغب ہوسکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایس جی سی کے کا سامنا کے مطابق ہوگئی ہے کی جانب میں گیس گیس کی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ