ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانیوں کو معلوم ہے کس حد تک ردعمل دینا ہے: ترکیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانیوں کو معلوم ہے کس حد تک ردعمل دینا ہے: ترکیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز
استنبول(آئی پی ایس )ترکیے نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھاکہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہرے پہلے ہونے والے احتجاج سے مختلف ہیں، ایران کے حالیہ احتجاجی مظاہرے کافی محدود پیمانے پر ہیں، ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ کس حد تک ردعمل دینا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ایران میں پرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے اور ڈھائی ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں۔
ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے تحفظ اور سکیورٹی برقرار رکھنے کو سرخ لکیر قرار دیا جبکہ ایرانی فوج نے ایک بیان میں ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے ساتھ قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ بھی کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان تحریک انصاف کو کل جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی پاکستان تحریک انصاف کو کل جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی دو طرفہ تجارت کا فروغ: انڈونیشیا-پاکستان جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے قیام پر ا تفاق مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد 16, 17 جنوری کو ہوگا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ایتھوپیا کے سب سے بڑا ایویشن انفراسٹرکچر پروجیکٹ کا افتتاح پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کر رہا ہے
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔