Jasarat News:
2026-07-24@08:13:30 GMT

کراچی میں رواں سال 27 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سال 2025 کے دوران کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے دلخراش واقعات نے ایک بار پھر شہری انتظامیہ کی غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں 2025 میں ایسے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار بچوں اور بڑوں دونوں کے المناک حادثات پر مشتمل ہیں، جنہوں نے شہر بھر میں خوف اور بے چینی کی فضا قائم کر دی ہے، ان واقعات میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جو اکثر کھیلتے ہوئے یا بارش کے دوران سڑکوں پر بننے والے خطرناک گڑھوں کا شکار ہوئے۔

جمع کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 11 افراد کھلے مین ہولز میں جبکہ 16 شہری نالوں میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

جنوری 2025 میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد، 2 فروری کو کشمیر کالونی نمبر 3 میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی ٹاؤن کی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔

مارچ کے مہینے میں بھی یہ سلسلہ نہ رک سکا، جہاں 18 مارچ کو نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم شخص، 20 مارچ کو سرجانی ٹاؤن میں 30 سالہ الطاف اور 31 مارچ کو اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں 37 سالہ ظفر جان کی بازی ہار گیا۔

اپریل میں مختلف علاقوں سے مزید افسوسناک واقعات سامنے آئے، جن میں 2 اپریل کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ عبدالرحمٰن، 7 اپریل کو بنارس میں 45 سالہ نامعلوم شخص، 16 اپریل کو ماڑی پور شیر محمد ولیج میں 15 سالہ رجب اور 18 اپریل کو لیاقت آباد میں 10 سالہ سویرا شامل ہیں۔

اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بھی شہری حادثات کا شکار بنتے رہے۔ 17 اگست کو ماڑی پور روڈ پر 38 سالہ الطاف، 19 اگست کو گرومندر کے قریب 48 سالہ عباس، 8 ستمبر کو لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 40 سالہ اقبال مسیح، 12 ستمبر کو دھوبی گھاٹ لیاری میں 30 سالہ نامعلوم شخص اور اسی روز ناردرن بائی پاس کے قریب 7 سالہ اسما جاں بحق ہو گئی، جب کہ دیگر واقعات میں مزید 4 افراد کھلے مین ہولز میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اعداد و شمار کے مطابق 21 ستمبر کو گارڈن گھاس منڈی کے قریب ایک ہی واقعے میں 22 سالہ ویشال، 19 سالہ شاہد اور 42 سالہ جورج جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح 4 اکتوبر کو سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب 2 نامعلوم افراد، 23 اکتوبر کو نصرت بھٹو کالونی میں 3 سالہ عائشہ، 15 نومبر کو کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص اور 30 نومبر کو گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

ان مسلسل حادثات نے کراچی میں بنیادی شہری سہولیات کی ناگفتہ بہ حالت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بارہا وعدوں اور دعوؤں کے باوجود کھلے مین ہولز اور نالوں کو محفوظ بنانے کے مؤثر اقدامات نہ کیے جا سکے، جس کا خمیازہ معصوم جانیں اپنی جانوں سے ادا کر رہی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سالہ نامعلوم شخص کھلے مین ہولز کراچی میں اپریل کو کے قریب

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا