موسیٰ خیل سے چار نامعلوم لاشیں برآمد، شناخت کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دشوار گزار اور گھنے پہاڑی سلسلے کے علاقے سے ملیں جہاں رسائی انتہائی محدود ہے۔ لاشوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نشانات واضح ہیں جو شدید تشدد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع موسیٰ خیل اور ژوب کے سرحدی پہاڑی علاقے میں ایک سنسی خیز اور دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چار نامعلوم افراد کی لاشیں ویرانے سے برآمد ہوئیں۔ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دشوار گزار اور گھنے پہاڑی سلسلے کے علاقے سے ملیں جہاں رسائی انتہائی محدود ہے۔ لاشوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نشانات واضح ہیں جو شدید تشدد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ لاشیں چند دن پرانی ہیں اور فائرنگ قریبی فاصلے سے کی گئی ہے، لیویز فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لاشیں برآمد کیں اور انہیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال موسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔