ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 300سے زائد مریضوں کا علاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اہلِ علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین، بالخصوص ڈاکٹر کریم پتافی کی انسانیت دوست خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے منتظمین اور ڈاکٹروں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نواحی علاقے بستی لشکر علی باغلیانی، ٹھل سیرک میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 300 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، مفت ٹیست اور ادویات دی گئیں، معروف سماجی و طبی شخصیت ڈاکٹر کریم پتافی نے سندھ کے دور دراز علاقے سے سفر کر کے محروم اور پسماندہ علاقے کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر رحمت رضا کھوسہ بھی موجود تھے جنہوں نے مریضوں کی بھرپور انداز میں خدمت کی۔میڈیکل کیمپ کے دوران 100 مریضوں کے مختلف طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں ہیپاٹائٹس، شوگر اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ شامل تھے، جس سے بروقت تشخیص ممکن ہو سکی۔
اس فلاحی سرگرمی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے صدر سید اظہر کاظمی نے کی، جبکہ کیمپ کے انتظامی امور منیر حسین پاشا نے نہایت منظم اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اہلِ علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین، بالخصوص ڈاکٹر کریم پتافی کی انسانیت دوست خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے منتظمین اور ڈاکٹروں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور صحت جیسے بنیادی شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میڈیکل کیمپ
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔