کوٹ چھٹہ، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ولادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
جشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے مولا علی علیہ السلام کی سیرت بیان کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں ولایت علی علیہ السلام کے پرچار کے ساتھ ساتھ افکار علی کو اپنانے کی ضرورت ہے، ہمارے معاشرے میں حیدری افکار کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان تحصیل کوٹ چھٹہ کے زیراہتمام ولادت باسعادت مولائے متقیان امیر المومنین کی مناسبت سے مسجد جعفریہ میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن سے تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل کوٹ چھٹہ مولانا مظہر حسین جعفری، ذاکر اہلیبیت مولانا فیاض حسین، مولانا صفدر عباس نے خطاب کیا۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے مولا علی علیہ السلام کی سیرت بیان کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں ولایت علی علیہ السلام کے پرچار کے ساتھ ساتھ افکار علی کو اپنانے کی ضرورت ہے، ہمارے معاشرے میں حیدری افکار کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جشن کے اختتام پر ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی علیہ السلام ضرورت ہے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔