تقریب سے علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی (ع) کی ذات گرامی سے پوری انسانیت محبت کرتی ہے، اسیلیے آج شیعہ سنی مسلمان ملکر آپ (ع) کا جشن ولادت منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جیکب آباد کے زیر اہتمام مرکزی ڈی سی چوک پر جشن میلاد مولا علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی کیمپ لگا کر شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، استاد خادم حسین برڑو، سید اصغر علی شاہ، مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، انجمن سپاہ علی اکبرؑ کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری، کربلا امامبارگاہ کے متولی سید مظہر علی شاہ نقوی، چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی احمد علی خان بروہی، استاد محمد عالم کھوسہ، پی ٹی آئی رہنماء میر راجہ خان جکرانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جشن مولود کعبہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کی جانب سے مرکزی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی سے پوری انسانیت محبت کرتی ہے، اسی لیے آج شیعہ سنی مسلمان مل کر آپ علیہ السلام کا جشن ولادت منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ مولا علی علیہ السلام کی سیرت و کردار کو اپنا کر پیغام اہلبیتؑ کو عام کریں گے۔ انہوں نے عشق آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ میں قربانیاں دینے والے عظیم شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی پھیلانے کی سازش قابل مذمت ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنی کوئی نئی بات نہیں، لیکن یہ سازشیں ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نظیر حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عشقِ آلِ محمدؐ کی شمع روشن کر کے پاکستان میں بسنے والے ہر انسان کو اہلِ بیتؑ کے پاکیزہ کردار سے روشناس کرانا چاہتی ہے۔ بزرگ رہنما سید مظہر علی شاہ نقوی نے کہا کہ ہم امریکہ کے انسان دشمن عزائم کو ناکام بنائیں گے اور رہبرِ معظم، نائبِ امام سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) سے اپنے عہدِ وفا کو نبھائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیہ السلام نے کہا کہ مولا علی علی شاہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات