یمن کے پناہ گزینوں کیلیے ایس ایس آر کی طبی خدمات
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا: یمن کے پناہ گزینوں کے لیے قائم کیمپ میں سعودی خیراتی ادارے کی جانب سے طبی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے یمنی بے سروسامان اور جنگ زدہ شہریوں کے لیے اپنی دیگر خدمات سمیت طبی خدمات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق امدادی مرکز نے یمنی باشندوں کے لیے قائم کیمپ میں موجود متاثرین کی بھرپور طبی خدمات فراہم کیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 71 افراد کو طبی معائنے و علاج کی سہولیات دی ہیں۔ طبی کیمپ پر 58 مریضوں نے وزٹ کیا، جن میں سے ایک سرجری اینڈ واو¿نڈ کیئر کیمپ بھی آیا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ تمام خدمات امدادی مرکز کے جاری امدادی منصوبوں کا حصہ ہیں، جو اس نے مختلف ممالک میں کمزور طبقات کے لیے شروع کر رکھی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔