مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینییوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت غزہ فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ قبول نہ کرے، ٹرمپ و نیتن یاہو کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اسرائیل کو پاکستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور فلسطین کے مسئلہ کا حل پنجہ یہود سے فلسطین کی آزادی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے انقلاب اسلامی ایران کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’برائت از استعمار مہم‘‘ جاری ہے، پاکستان کے غیور عوام استعماری سازشوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ مقررین نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کیخلاف سامراجی میڈیا کے پروپیگنڈے اور غزہ میں بیرونی افواج ’’انٹرنیشنل سکیورٹی فورس‘‘ کی ممکنہ تعیناتی کی شدید مذمت کی اور اسے عالم اسلام اور فلسطینی عوام کیساتھ خیانت اور شہدائے فلسطین کے خون سے غداری قرار دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل غزہ فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، خوراک کی سپلائی میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور ٹرمپ للچائی ہوئی نظروں سے غزہ کو دیکھ رہا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینییوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت غزہ فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ قبول نہ کرے، ٹرمپ و نیتن یاہو کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اسرائیل کو پاکستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور فلسطین کے مسئلہ کا حل پنجہ یہود سے فلسطین کی آزادی ہے۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے عوام کہ پاکستان

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم