اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او رانا عبدالرؤف نے کی۔ اس موقع پر سرپرستِ مجلس پاکستان سید ثاقب زبیر، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، نائب صدر رانا سرفراز اور بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری ظفر جاوید نے خصوصی شرکت کی اور صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی صحافی نہ صرف پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں بلکہ کمیونٹی کے مسائل کو مؤثر انداز میں اُجاگر کر کے عوام اور اداروں کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ مقررین نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :