مولانا ہدایت الرحمن 12فروری کو عوام کے سامنے احتساب کیلیے پیش ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260112-05-9
گوادر (نماہندہ جسارت) حق دو تحریک ضلع گوادر کے چیرمین اکرم فدا حسین۔ جنرل سکریٹری بابر شہزاد۔ افس سکریٹری میر داد شاہ۔ حق دو تحریک کے خواتین رہنما ماسی ذینی اور دیگر نے حق دو تحریک کے مرکزی افس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بارہ فروری بروز جمعرات شام تین بجے کو ملا فاضل چوک گوادر میں عوام کے سامنے اپنے دوسالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں گے اور عوام کے سوالات کا جواب دینگے اور اپنے آپ کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش کرینگے حق دو تحریک کے ضلعی رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن عوامی مسائل کے حل کے لیے دو سال سے متواتر اسمبلی اداروں میں کلمہ حق بلند کررہے ہیں دو سال میں عوام کے فلاح وبہبود کے لیے وہ کام کیے ہیں ان کو عوام کے سامنے پیش کرینگے اور اہیندہ کا پروگرام کا اعلان کرینگے باقی عوامی نماہندوں کو بھی عوام کے سامنے اپنے اپ کو پیش کرنا چاہیے مولانا ہدایت الرحمن عوام کے منتخب نمائندے ہے ان شاء اللہ عوام کو اعتماد میں لے کر عوام کے ساتھ کوشش جدوجہد کرینگے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے بارہ فروری بروز جمعرات شام تین بجے عوام اپنے قائد کے دو سالہ کارکردگی سننے کے لیے ملا فاضل چوک میں عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا ہدایت الرحمن عوام کے سامنے حق دو تحریک کو عوام کے لیے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔