چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
بیجنگ : گزشتہ پانچ سال میں یعنی چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران ، چینی حکومت نے بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ویزا فری پالیسیوں کو بہتر بنانا جاری رکھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر رکھا ہے۔ ٹرانزٹ کے لیے ویزا فری ممالک کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے، چین میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھا دی گئی ہے اور قیام کی مدت کو 240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ ہائی نان میں ویزا فری انٹری ، آسیان ممالک کے سیاحتی وفود کی ویزافری پالیسی اور کروز جہازوں کے ذریعے داخلے کی ویزا فری پالیسی جیسی علاقائی ویزا فری پالیسیوں نےچین میں غیر ملکیوں کی سیاحت، کاروبار اور دوروں میں بہت سہولتات فراہم کی ہیں۔ “ون اسٹاپ” انٹری سروسز کے نفاذ سے لے کر روانگی پر “ٹیکس ریفنڈ” تک، پھر چین میں کام کرنے اور رہنے میں غیرملکیوں کی دشواری کے خاتمے تک، چین بین الاقومی اہلکاروں کو چین آنے کی سہولیات کو بڑھاتا جا رہا ہے.
***
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویزا فری پالیسی ویزا استثنی ممالک کے پانچ سال چین میں کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔