صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور پوری قوم ان فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے جو ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو حالیہ دنوں بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی محسن نقوی نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے پس منظر میں پاکستان کے ردعمل سے متعلق تمام تفصیلات صدر مملکت کو فراہم کیں صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت فوری اور دور اندیش فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ ان فیصلوں کے ذریعے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں میں قومی مفاد کا مکمل خیال رکھا گیا ہے اور ان کی بدولت دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم اس وقت ایک مؤقف پر متحد ہے اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ ہر پاکستانی شہری کے دل کی آواز ہیں انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن اپنی سلامتی پر آنچ برداشت نہیں کرے گا اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام دینا ضروری تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں متحد ہوکر اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سلامتی کے تمام ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کے ساتھ واہگہ بارڈر اور فضائی حدود کو فوری طور پر بند کرنے اور تمام تجارتی روابط معطل کرنے کے اہم فیصلے کیے گئے تھے ان فیصلوں کو ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے تناظر میں انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے اور تمام ریاستی ادارے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی کے ان فیصلوں صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-8-5

متعلقہ مضامین

  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات
  • اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے، صدر مملکت