صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور ان کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارت کی الزام تراشی اور غیر منطقی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے مؤثر، بروقت اور دور اندیش فیصلے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار

صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی عوام کی امنگوں کی درست ترجمانی کی ہے۔ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی ردعمل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الحمد للہ ناقابلِ تسخیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی

پڑھیں:

بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پانی سے متعلق بھارت کی چھوٹی سی غلطی، دنیا بھر کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم یک آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھارت کی موجودہ جارحیت پر سوشل میڈیا ہینڈلز پر جاری اپنے اہم بیان میں کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے!!! پانی سے متعلق بھارت کی چھوٹی سی غلطی، دنیا بھر کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم یک آواز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگی: مولانا فضل الرحمٰن
  • بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
  • قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کی آواز ہیں :صدر مملکت آصف علی زرداری
  • پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر مملکت
  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بھارت کیلئے فضائی حدود بند، تجارت ختم، پانی روکنا جنگ کا اقدام تصور، پوری طاقت سے جواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی
  • قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری