پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر لیا۔ امین الاسلام نے کہا تھا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے مزید پردے اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں مودی سرکار کے منصوبوں کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے ) امین الاسلام کو گرفتار کر لیا۔ امین الاسلام نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔ آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہیں ہو سکا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی پہلگام فالس فلیگ امین الاسلام کا پردہ چاک مودی سرکار کو گرفتار کر لیا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔