پہلگام حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ، مودی حکومت ذمہ دار ہے: کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو انٹیلی جنس نظام کی ناکامی اور سکیورٹی انتظامات میں سنگین خامیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام حملہ، جو ایک تین سطحی سکیورٹی والے مقام پر پیش آیا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے اور سکیورٹی ڈھانچے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عوامی مفاد میں اس واقعے پر سوالات اٹھانا ضروری ہے اور ان خامیوں کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا نیول آفیسر سامنے آگیا
کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے نظام میں کہاں اور کیسے خامیاں پیدا ہوئیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے سکیورٹی کے بلند بانگ دعوؤں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، کانگریس کا یہ جارحانہ موقف مودی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی دباؤ ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں سکیورٹی اور داخلی استحکام سے متعلق خدشات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اننت ناگ راہول گاندھی سیاحتی مقام پہلگام مقبوضہ کشمیر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اننت ناگ راہول گاندھی سیاحتی مقام پہلگام مودی حکومت انٹیلی جنس
پڑھیں:
بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس آج ڈھاکا میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین (اے سی سی) محسن نقوی کریں گے۔
بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہوگیا ہے۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوگا۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایشین کرکٹ کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ تمام ممبر ممالک کی مضبوط ٹیمیں ہوں اور ایشیا میں اچھا مقابلہ ہو۔ ہمیں کرکٹ کو ان ممالک میں بھی پہنچانا چاہیے جہاں ابھی تک نہیں پہچا ہے اور یہ ہم مل کر کرسکتے ہیں انفرادی طور پر نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
asian cricket council ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کرکٹ کھیل