اسلام آباد ، نئی دہلی(ویب ڈیسک)  بھارتی میڈیا نے ایک طرف اعتراف کیا ہے کہ پہلگام حملے اور انڈیا کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور جوابی مہم دیکھی گئی تو دوسری طرف بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ذو معنی بیانات اور پیغامات سامنےآرہے ہیں جس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیاتاہم سرکاری طورپر ایسی افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف بیانات سے شہرت پانے والے بھارتی  میجر گورو آریہ نے لکھا  کہ "ہیپی دیوالی پاکستان"اور ساتھ ہی بم پھٹنے کا ایموجی بھی بنایا۔ یاد رہے کہ دیوالی پر بھی پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں۔ 

کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

اس سے قبل ووک ایمیننٹ نامی ایکس اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیل نے ہندوستان کو کچھ خصوصی ہتھیار بھیجے ہیں اور ان خصوصی ہتھیاروں کے ساتھ فلائٹ  نے آج  لینڈ کیا ہے"۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ "  گزشتہ  رات ایک اسرائیلی طیارہ جس میں گائیڈڈ بم  ہونے کا امکان ہے ،  بھارت کے آدم پور ایئربیس پر اترا ہے ، اصل میں یہ دو الگ الگ ترسیلات تھیں"۔ 

بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

  سوشل میڈیا ایپ ایکس پر موجود  اکاؤنٹ "نیوز اینڈ سٹیٹسکس"  نے بتایا کہ  " امریکی  ایئر فورس کا ایک طیارہ  جے پور، انڈیا میں اتر ا ہے جو   قطر کے العدید ایئر بیس سے آیا تھا اور اس سلسلے میں فلائیٹ ریڈار ٹریکنگ کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

اس سے قبل  دواسرائیلی طیاروں کی بھی لینڈنگ کی اطلاعات تھیں جن میں مبینہ طور پر کچھ " خاص ہتھیار" تھے ۔ 

بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو سکواڈ سے ریلیز کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔

زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔

زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
  • بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے پروپیگنڈا کا پول کھول دیا!