وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت ریلوے کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے، مستقل ملازمین 3 ماہ، کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔ سی ای او ریلوے کی ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا۔
نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب
حکومتی ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے 5وزارتوں اورڈویژنز کا انتخاب کیا گیا جن میں وزارت خزانہ،پاور ڈویژن ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ اورثقافت اوروزارت تعلیم کی نشان دہی کی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی
بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردارادا کررہے ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کوعظیم فتح ملی،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقارمزید بلند ہوا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، چند عناصر نے ہمیشہ ملک کیخلاف سازشیں کیں، باہر بیٹھے چند عناصرکی جانب سے وطن عزیز کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی پانچ جہاز گرائے جانے کا اعتراف کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم کا اتحاد مثالی تھا، بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ریلوے میں بہتری اورشفافیت میری اولین ترجیح ہے، سٹیشنز اور ٹرینوں میں صفائی کا نظام بہترکیا جارہا ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مسافروں کوبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ہسپتالوں اور سکولوں کو آوٹ سورس کر رہے ہیں، روہڑی، کراچی ٹریک کو بہتر بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب ریلوے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کر رہی ہیں، پنجاب میں ریلوے سٹیشنز پر مفت انٹرنیٹ کی سروس فراہم کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان مون سون بارشوں کے دوران 271افراد جاں بحق ، 655زخمی ہوئے وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم