چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025  سب نیوز 
رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے
بیجنگ :
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے تجزیے اور مطالعے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
جمعہ کے روز
اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، سماجی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے اور سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ ساتھ ساتھ ، چین کی پائیدار معاشی بحالی کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور بیرونی شاکس کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے مجموعی حصول پر عمل کرنا، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع انداز سے نافذ کرنا، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لانا، گھریلو اقتصادی ا مور اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی جدوجہد کو مربوط کرنا، غیر متزلزل طور پر اپنےامور انجام دینا، اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینا، روزگار، کاروباری اداروں، مارکیٹوں اور توقعات کو مستحکم کرنے پر توجہ دینا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے یقین کے ساتھ تیز بیرونی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا جواب دینا ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی صدر
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز 
استنبول(آئی پی ایس) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ غزہ کی تازہ صورتحال پر ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ غزہ کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ترکیہ آمد پر نائب وزیرِ اعظم کا استقبال ترکیہ اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق اجلاس میں پاکستان غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، اسرائیلی افواج کے انخلاء، فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت اجاگر کرے گا ۔ ایسی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے تحت قائم ہو۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سات دیگر عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ طے پایا تھا۔پاکستان امن، انصاف اور فلسطینی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم