وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سیسلجھایا ہے۔وزیراعلی سندھ سیگورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، بھارت کسی بھی جارحیت کاسوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان کید اخلی استحکام میں تمام صوبے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، سندھ اور پنجاب کیدرمیان تعاون ملکی ترقی کا ضامن ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر محمد راشد جی ایم سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ روڈن انکلیو پرموشن پر صدر آئی سی سی آئی کی مبارکباد اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل کا مودی کو مشورہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسئلہ خوش اسلوبی کی ٹیم نے عوامی وزیراعلی سندھ وزیراعظم اور کا مسئلہ
پڑھیں:
کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔
عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔
کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔