بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر نے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔