عارف علوی کا عمران کی مقبولیت پر متنازع بیان،علماء کرام کامعافی مانگنے کامطالبہ، سوشل میڈیاصارفین کاغم وغصہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
لندن /اسلام آباد :سابق صدرعارف علوی کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت سے متعلق متنازع بیان،علماء کرام کاشدیدردعمل، سوشل میڈیاصارفین بھی برس پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، ایسی مقبولیت اور نعمت اللہ تعالیٰ نے بہت سے پیغمبروں کو بھی نہیں دی،کوئی مقابلہ نہیں،کوئی موازانہ نہیں، عارف علوی نے کہا کہ انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔ دوسری جانب چیئرمین علماکونسل پاکستان علامہ طاہراشرفی نے عارف علوی کے متنازع بیان پر ردعمل میں کہاکہ عارف علوی کابیان افسوسناک ہے،انہیں اس بیان پر معذرت کرنی چاہئے اور توبہ بھی کرنی چاہئے ،عمران خان کی مقبولیت کوانبیاء سے ملاناکم علمی ہے،اسی طرح سوشل میڈیاصارفین نے بھی عارف علوی کے بیان پرشدیدغم وغصے کااظہارکیا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عارف علوی نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔