بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے افواج پاکستان کی پشت پر متحد ہو جائیں ۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے اور چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے ،بھارت چاہتا ہے کہ کسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر پر قبضہ کیا جائے اور پاکستان کا پانی بند کر دیا جائے ، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے اپنی یونین ٹیراٹری میں شامل کیا، اب آزاد کشمیر اور جی بی کے راستے افغانستان سے ملنا چاہتا ہے،تا کہ پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع کر سکے تاہم بھارت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی حکومت ، عوام اور سیاسی جماعتیں یک زبان ہو کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں ،اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے افواج پاکستان کی پشت پر متحد ہو جائیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملے کو سکیورٹی کی خامی قرار دیدیا،تحقیقات کا مطالبہ باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکبادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈرامہ رچایا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔