امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حج میں ہیٹ سٹریس کے واقعات میں 90 فیصد کمی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی وزارت صحت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حج سیزن کے دوران عازمین حج میں گرمی کے دباؤ (ہیٹ سٹریس ) کے واقعات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ یہ کامیابی صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کی ان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
یہ سعودی عرب کے ویژن 2030کے تحت صحت کے شعبے کی تبدیلی کے پروگرام اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد عازمین حج کو بحفاظت اور صحت کے ساتھ مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔سعودی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کمی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے، صحت سے متعلق آگاہی کو تیز کرنے اور صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے نتیجے میں آئی ہے۔ ان اقدامات نے حجاج کرام کی صحت کو گرمی کے دباؤ سے بچانے اور انہیں آسانی اور اطمینان سے مناسک ادا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔