اسلام آباد – اپیلٹ ٹربیونل نے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس میں ایسوسی ایشن کو گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کے غیرقانونی تعین میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

کمپٹیشن کمیشن کے مطابق وناسپتی ایسوسی ایشن نے باہمی ملی بھگت سے قیمتوں میں اضافہ کیا، اور 2011 میں قیمتوں کو فکس کرنے کے جرم میں ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی متعدد ملز قیمتوں کے تعین کے لیے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتی رہیں۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر مقامی مارکیٹ میں فوری اضافہ کر دیا جاتا، مگر کمی کی صورت میں صارفین کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا۔

وناسپتی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا تھا، جو اب خارج کر دیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق، اس اقدام سے مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ چلتا رہا، جو مسابقتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا یہ فیصلہ مسابقت کو فروغ دینے اور صارفین کے مفاد کے تحفظ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن

پڑھیں:

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا