City 42:
2025-04-26@12:42:30 GMT

ژوب میں زلزلےکے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

سٹی42:بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا، ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حضرت معصومہ قم (س)

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں 
پروگرام دین و دنیا
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین فدا حسین حلیمی
میزبان محمد سبطین علوی
موضوعات گفتگو
مناسبت ولادت بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
روایات میں قم کی عظمت اور مقام
قم کا علمی مقام و مرتبہ موجودہ زمانے میں
قم کا سیاسی مقام  اور موجودہ زمانے کی تشیع
خلاصہ گفتگو
 
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت نہ صرف ایک عظیم خاتونِ اہل بیتؑ کی یاد ہے، بلکہ قم جیسے شہر کے تقدس، علم، اور روحانیت کی بنیاد کا دن بھی ہے۔ آپؑ امام موسیٰ کاظمؑ کی دختر اور امام علی رضاؑ کی بہن تھیں، جنہیں امام نے "معصومہ" کے لقب سے یاد کیا۔
 
روایات میں قم کی عظمت کو خوب بیان کیا گیا ہے۔ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: "قم ہمارا مرکز اور ہمارے شیعوں کا پناہ گاہ ہے۔" حضرت معصومہؑ کی قم میں آمد نے اس شہر کو روحانیت کا مرکز بنا دیا۔ آپ کا مزار آج بھی معرفت، دعا، اور شفا کا مقام ہے۔
 
حوزہ علمیہ قم، جو آپؑ کی برکت سے پروان چڑھا، آج عالمِ اسلام میں دینی تعلیم و تحقیق کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ فلسفہ، تفسیر، فقہ، اور عرفان جیسے علوم میں قم کی خدمات ناقابلِ انکار ہیں۔
 
قم کا سیاسی مقام بھی نمایاں ہے۔ انقلاب اسلامی کی فکری بنیادیں یہیں سے اٹھیں، اور آج بھی قم، عالمی سطح پر تشیع کی فکری رہنمائی کا مرکز ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سوات: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان: ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • نااہل کے پی حکومت پاراچنار کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا سکتی، فیصل کریم کنڈی
  • مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان، ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ
  • پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار
  • زمین لرز اٹھی ،ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • حضرت معصومہ قم (س)