Jang News:
2025-08-03@14:29:51 GMT
بلوچستان، ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے اٹک اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے بارہ بج کر دس منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔