پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار کرلی گئی ، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیارکرلی گئی، چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سڑک کا نام روٹ فورٹی سیون رکھا گیا ہے۔ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ اتوار کے روز عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہائی ٹیک اور اسمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔
ہائی ٹیک سڑک پر ایک طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز، بارشی پانی کے لئے خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔روٹ 47 پر سولر پینلز نصب ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ 1.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔