کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیئے ہیں، اب یہ امتحانات 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں، جن میں 8 اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، جو 8 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔ اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شدید گرمی :ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ 26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔اس کے علاوہ 30 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
مزید :