شانگلہ: دکان بند کروانے پر جھگڑا، بازار صدر تشدد سے جاں بحق، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
شانگلہ میں الپوری بازار ایسوسی ایشن کے صدر تشدد سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دکان بند کروانے پر دکاندار اور بازار صدر میں جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کےلیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہری پور: منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
ہری پور میں ترکِ منشیات کے نجی ادارے میں ہتھکڑیاں لگے منشیات کے عادی ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ادارے کے سربراہ کو تحقیقات کےلیے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ پڈھانہ میں قائم منشیات کے ادارے میں پیش آیا۔ ریسکیو نے منشیات کے عادی شخص کی لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق ادارے میں منشیات کے عادی دیگر افراد بھی زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے۔ ادارے میں منشیات کے عادی 110 افراد موجود ہیں جنہیں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل ویلفیئر نے ترکِ منشیات کے ادارے کی رجسٹریشن کینسل کرائی تھی تاہم ادارے کے سربراہ نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔