فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لیے بڑا آپریشن ، 5 ہزار 400 لٹر دودھ، 3800 لٹر مضر صحت گوشت، اور 2 من سے زائد ممنوعہ اشیاء اور بیکری مصنوعات تلف کر دی گئیں۔
آپریشن کے دوران 5 معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند کر دیے گئے، جبکہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ناکہ بندیوں کے دوران 515 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور 41 ڈیری شاپس سے 4 لاکھ 74 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹولنٹن مارکیٹ میں 92 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کی چیکنگ کی گئی
پڑھیں:
سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج شرقی/ سٹی کورٹ میںنیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ,مرحوم صحافی خالد اقبال کی اہلیہ نے وفاق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔عدالت میں دائر کیے دعوے میں درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہنا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت پانچ کروڑ 99 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کیا جائے، اکتوبر 2024 کو سینیئر صحافی کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا، سڑک پر موجود گڑھوں سے بچنے کے دوران ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، این ایچ اے کی غفلت اور مرمت نا کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا تھا، ہائی ویز کی مرمت اور ٹریفک کے لیے محفوظ بنانا این ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔