پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ
سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہندوستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں حملے کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہیں؟
سمرنجیت سنگھ مان نے کہاکہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، جبکہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی، بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام واقعہ سکھ رہنما سمرنجیت سنگھ مان مودی سرکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام واقعہ سکھ رہنما سمرنجیت سنگھ مان مودی سرکار وی نیوز
پڑھیں:
مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔
ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔
دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔