ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی شفافیت پر سوالات، بھارت کا کردار مشکوک
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے اس وقت شدید تنازع کھڑا ہو چکا ہے، اور بھارت اس معاملے میں کھل کر مخالفت پر اتر آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے اجلاس کے وینیو، یعنی بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا، پر اعتراض کرتے ہوئے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارت نے مختلف رکن ممالک سے نہ صرف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے بلکہ انہیں ترغیبات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس اجلاس کا حصہ نہ بنیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، جو خود بھی بھارتی بورڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس مہم میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور رکن ممالک کو خط لکھنے پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اجلاس کی مخالفت کریں۔
ادھر سری لنکا کے بعد عمان نے بھی بھارت کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اجلاس کی مخالفت کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر رکن ممالک اب بھی صدر محسن نقوی کی حمایت کر رہے ہیں اور ڈھاکا میں اجلاس کے انعقاد کے حق میں ہیں۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی ہے جب معلوم ہوا کہ محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس طلب کر رکھا ہے، اور رکن ممالک 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہونے والے ہیں۔ تاہم بھارت اور سری لنکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس کو ملتوی کیا جائے اور وینیو کو تبدیل کیا جائے۔
اس ساری صورتحال نے اے سی سی کے سالانہ اجلاس پر غیر یقینی کی کیفیت طاری کر دی ہے، اور دیکھنا یہ ہے کہ صدر محسن نقوی اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں یا دباؤ کے تحت کوئی تبدیلی عمل میں لاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رکن ممالک
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس12جولائی کو طلب کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 12 جولائی کو ہوگاجس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگرممبران بھی شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں زیر التوا شکایات اور رولز میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیاتھا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں۔