پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈیجیٹل اکنامک فورم چین کے شہر تھیئن جن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فورم کے ایک اہم ایجنڈے کے طور پر، فورم میں ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔فورم میں دستخط کی تقریب میں چین، پاکستان ، قازقستان، مصر سمیت دیگر ممالک نے کل 12 تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے جن میں سرحد پار ای کامرس، سمارٹ سٹیز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔فورم میں بیک وقت “چائنا-ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی کوآپریشن کیس اسٹڈیز (2025)” کو بھی جاری کیا گیا تاکہ ایس سی او ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طلب اور رسد کے درمیان براہ راست مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔حالیہ برسوں میں، ایس سی او ممالک نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق،2024 میں ایس سی او کے رکن ممالک کی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کا پیمانہ 3.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس سی او
پڑھیں:
بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
بیجنگ(نیوز ڈیسک) بیجنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چین کی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کی وزیر و پارٹی سیکریٹری محترمہ کاؤ شو مِن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں میڈیا تعاون، فیک نیوز سے نمٹنے، مشترکہ پروڈکشنز اور ثقافتی تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبے میں جاری تعاون کو باہمی اعتماد اور پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کے فروغ کے میدان میں۔
ملاقات میں فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ، تکنیکی تربیت، اور ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے درمیان خبروں، ڈاکومنٹریز، اور تربیتی مواد کے تبادلے کے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چینی و پاکستانی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یکجہتی کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کو دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور قرار دیا۔
دونوں فریقین نے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے باہمی دوروں، میڈیا اور ثقافت کے شعبے میں تعاون، اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے پر اتفاق کیا۔
محترمہ کاؤ شو مِن نے پاکستان کو چین کا قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے میڈیا و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو سودمند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے عوامی روابط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
Post Views: 1