مارے گئے خوارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مارے گئے خارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 54 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ ان خارجیوں نے 26 اور 27 اپریل کی شب شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا اور انہیں آگے نہیں آنے دیا۔ یہ جتنی بار کوشش کریں گے، ناکام ہی ہوں گے۔ دنیا کے لیے بڑا ثبوت ہے کہ کیسے ان کی پشت پناہی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان کے خلاف جو بھی سازش کرے گا، اس کیلیے معافی نہیں ہے۔اگر انہوں نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی، تو پھر ایسا ہی جواب ملے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ کارروائی ان سب کیلیے بھی پیغام ہے، جو پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج ایک، ایک سیکنڈر سرحدوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔ ہمارے پاس جو جو چیزیں آ رہی ہیں، انہیں ہم دنیا کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ ڈراما ہو گیا اور اس کا سودا بک گیا۔ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر سے خارجیوں نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس کو ناکام بناتے ہوئے 54 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
مزیدپڑھیں:’’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے‘‘ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز محسن نقوی نے پاکستان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کی کوشش
پڑھیں:
پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے حملے نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
سیاحتی مقام پر خوں ریزی کے اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مودی حکومت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی جس میں خود ان کے وزیر داخلہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی سرکار کو ناقص سیکیورٹی اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ اگر مودی جی شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جائیں اور کسی اہل شخص کو موقع دیں۔
آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟