گوادر سے یمن بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 18من چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات پنجگور سے گوادر، پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف اسمگل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ کارروائی کے دوران منظم اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔
اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔
دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا، چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف کی مؤثر انٹیلیجنس کارروائی اور حکمت عملی سے بین الاقوامی اسمگلنک کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔
اے این ایف کی منظم اور مستحکم کارروائیاں، منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی اے این ایف
پڑھیں:
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 54 خوارک ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے 54 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔