پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق آج بھی یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ عبادات، مذہبی رسومات اور گورو دوارہ کے درشن میں مصروف ہیں۔
یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
آج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے، یہاں کے انتظامات اور صفائی بہترین ہے۔
یاد رہے کہ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6