وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا.

اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ایک مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ استحکام کوئی منزل نہیں بلکہ ترقی کا ذریعہ ہے، انہوں نے حکومتی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے، توانائی، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان میں ترقی کے بڑے مواقع، جیسے معدنی وسائل، آئی ٹی شعبے کی توسیع، گرین انرجی منصوبے اور نوجوان آبادی کے کاروباری جذبے پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کو مسلسل اور جامع ترقی کے لئے بنیاد بنانا ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے قرض کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد سے کم کر کے 67.

2 فیصد کر دیا ہے اور درمیانی مدت میں اسے 60 فیصد سے بھی نیچے لانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری سے جی ڈی پی میں سالانہ 2 فیصد بچت متوقع ہے۔

مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل بینکنگ، کیپیٹل مارکیٹس اور گرین فنانس کو فروغ دینے کے منصوبوں کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالیاتی نظام کو مزید مضبوط اور لچکدار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی ڈھانچے اور زراعت میں ماحولیاتی مزاحمت شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کو اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیرِ خزانہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، شراکت داروں اور بہترین دماغوں کو پاکستان کی ترقی، مواقع اور ناقابل واپسی تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں، روپے کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 44 فیصد اضافہ ہوا،آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، 24 سال بعد پہلی بار مالیاتی سرپلس حاصل کیا گیا، فچ (Fitch) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ "B-” مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ اپ گریڈ کی۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان کا مستقبل جراتمندانہ اور ضروری فیصلوں سے تشکیل پائے گا۔ اگر ہم اپنے عوام پر سرمایہ کاری کریں، معیشت کو جدید بنائیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں تو پاکستان ایک مضبوط، سرسبز اور زیادہ مقابلہ کرنے والا ملک بن کر ابھرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کانفرنس امریکا میں ہر سال منعقد ہوتی ہے، جس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری رہنما اور طلبہ پاکستان کی معیشت، سیاست اور سماجی حالات پر بات کرتے ہیں۔

اسے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور تحقیقی مراکز کی مدد سے منعقد کیا جاتا ہے اور یہ امریکا میں پاکستانی طلبا کی جانب سے سب سے بڑی منعقدہ کانفرنس ہے جس کا مقصد مل کر مسائل کا حل تلاش کرنا، عالمی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستانی عوام کی صلاحیتوں اور ہمت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

تقریب کے آخر میں وزیرِ خزانہ نے شرکا سے ملاقات کی اور پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد، آئندہ مالی سال میں یہ شرح 4 سے 5 فیصد اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس چین کی جانب سے پہلے سے ہی 30 بلین یوآن کی سویپ لائن موجود ہے، چین سویپ لائن میں 10 بلین یوآن (1.4 بلین ڈالر) کا اضافہ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیشرفت کی ہے، امید ہے اس سال کے آخر میں ہم پانڈا بانڈ ریلیز کریں گے۔

اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ مئی کے اوائل میں اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کر دے گا، جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے لیے لچکدار قرضے کے پروگرام کے تحت اپنے 1.3 بلین ڈالر فنڈز کے ساتھ ساتھ 7 بلین ڈالر کے جاری بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر محیط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت 1 بلین ڈالر کی ادائیگی شروع ہو جائے گی، جسے آئی ایم ایف نے 2024 میں منظور کیا تھا، اس پیکج نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اورنگزیب نے جون 2025 میں ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں شرح نمو 4 سے 5 فیصد اوت آئندہ سال 6 فیصد تک پہنچنے کی امید ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان محمد اورنگزیب واشنگٹن وزیرخزانہ

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب
  • محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا
  • وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
  • پاکستان کی اقتصادی ترقی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہارورڈ کانفرنس میں بریفنگ
  • آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے. محمد اورنگزیب
  • مہنگائی کم، مثبت اشاریے، پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ
  • حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی