پولیس اہلکار اور وکیل میں جھگڑا؛ اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سٹی 42 : پولیس اہلکار اور وکیل کے درمیان ہونے والی لڑائی کے واقع کے بعد اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
اسلام آباد بار کی جانب سے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں اسلام آباد بار نے کل کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ اجلاس میں وکیل پر پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی ۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے جاری اعلامیہ کے مطابق اگر تین دن تک اہلکار گرفتار نا ہوئے تو پولیس کا داخلہ کچہری میں بند کر دیں گے ۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار کا اعلان
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔