Daily Ausaf:
2025-04-28@18:13:32 GMT

پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عارضی رجسٹریشن کی بنیادپراسٹارلنک کوفوری لائسنس جاری نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

اسٹارلنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کےلائسنس کا اجرا مزید تاخیرکاشکار ہے ،لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ہے۔

پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈنے21مارچ کواسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی،پی ایس اےآربی مستقل رجسٹریشن کیلئےتکنیکی اورریگولیٹری معاملات طےکرنےمیں مصروف ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرےگا،اسٹارلنک کو لائسنس کے اجرا کے لیےتمام قانونی تقاضےپورا کرنا ہوں گے۔

اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیےلائسنس کے اجراء کا منتظر ہےاسٹارلنک ذرائع کا کہنا ہےکہ لائسنس کےاجرامیں تاخیر پرحکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی ہے، مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رجسٹریشن کی

پڑھیں:

چین نے پہلگام حملے کی فوری منصفانہ تحقیقات کی حمایت کردی

نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے ’بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیاسی قیادت پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور جھوٹے الزامات کو چھپانے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی دارالحکومتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی، جس میں سندھ طاس معاہدے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے، جو ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

اسحٰق ڈار نے برطانیہ اور چین کے اپنے ہم منصبوں سے بات کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے اسلام آباد کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسحٰق ڈار کو بتایا کہ بیجنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری توجہ دے رہا ہے، انہوں نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ وانگ ژی نے کہا کہ ایک آہنی دوست اور ہر موسم میں اسٹریٹجک تعاون کرنے والے شراکت دار کی حیثیت سے چین پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے، اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ چین فوری اور منصفانہ تحقیقات کی وکالت کرتا ہے، اور اس کا ماننا ہے کہ تنازع نہ تو بھارت اور نہ ہی پاکستان کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے، اور نہ ہی اس سے علاقائی امن اور استحکام کو کوئی فائدہ ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ (جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں) نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، ایک دوسرے کی طرف بڑھیں گے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ سے علیحدہ گفتگو میں اسحٰق ڈار نے ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، جب کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے مذاکرات اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ان کوششوں کو سراہتے ہوئے اسحٰق ڈار نے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے کسی بھی آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے فعال رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے فوری حملے کا خطرہ، پاکستان ہائی الرٹ ہے، وزیر دفاع
  • آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ
  • سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا: شرجیل میمن
  • چین نے پہلگام حملے کی فوری منصفانہ تحقیقات کی حمایت کردی
  • بلوچستان اور پہلگام
  • سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا: شرجیل انعام میمن
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت ہوئی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، عبدالغفور حیدری
  • فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص
  • نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں