دو،تین روزمیں جنگ چھڑسکتی ہے،وزیردفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ۔
پہلگام واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پر بے بنیادالزامات لگائے، خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ، ہم جنگ کے لئے ذہنی طور پر تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قومی طاقت کامطلب ہماری پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے،
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔